السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
آج کا سوال روزہ فرض ہونے کیلئے کیا شرائط ہیں؟
رمضان میں روزہ فرض ہونے کیلئے پانچ شرائط کا ہونا لازمی ہے
1) مسلمان ہو (غیر مسلم پر روزہ فرض نہیں)۔
2) عاقل ہو ( مجنون یا پاگل پر روزہ فرض نہیں)۔
3) بالغ ہو (لڑکی 12 سال اور لڑ کا 15 سال کی عمر میں بالغ تصور کیا جائے گا اگر بلوغت اس سے پہلے ظاہر ہو جائے تو پھر اس وقت بالغ تصور کیا جائے گا)۔
4) مقیم ہو ( مسافر کو رخصت ہے کہ بعد میں اس کی قضا کر لے البتہ اگر روزہ رکھ لے تو ثواب ملے گا)۔
5) صحت اور قدرت رکھتا ہو ( ایسا مرض جس سے صحت یابی کی امید نہ ہو اس کو روزہ چھوڑنے کی اجازت ہوگی لیکن اس کیلئے شرط یہ ہے کہ اس نے خود عملی طور پر آزمایا ہو کہ روزہ رکھنے سے اس کی طبیعت خراب ہوتی ہے اور کسی خوف خدا رکھنے والے طبیب نے اس کو منع کیا ہو)۔
تفہیم المسائل جلد نمبر 2
---------------------------------
Aaj Ka Sawal: Roza Farz Hone Ke Liye Kya Sharaait Hain?
Ramzan mein roza farz hone ke liye 5 sharaait ka hona lazmi hai:
Tafheem-ul-Masa'il, Jild No. 2