8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

شعبہ جات

جامعہ انوار مدینہ تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان سے ملحق ادارہ ہے۔ تعلیم میں درس نظامی کا نصاب پڑھایا جاتا ہے ۔ حفظ قرآن یا مڈل کے بعد داخلہ کیا جاتا ہے۔ جس میں دو سال میں درس نظامی کے نصاب کے ساتھ ساتھ میٹرک کا امتحان بھی لاہور بورڈ سے دلوایا جاتا ہے ۔ اس شعبہ میں طلباءاور طالبات کی کافی تعداد زیور تعلیم سے آراستہ ہور ہی ہے۔

شعبہ ناظرہ القرآن

اس شعبہ میں پرائمری پاس بچوں کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ ناظرہ اور حفظ القرآن کے ساتھ دینی تربیت، انگلش لکھنی، پڑھنی اور بولنی سکھائی جاتی ہے۔


انوار مدینہ آئی ٹی کونسل

انوار مدینہ آئی ٹی کونسل جس میں ماہرین کی ٹیم نے دنیائے اسلام کی پہلی منفرد ویب سائٹ

www.anwaar-e-madina.com

بھی قائم کی گئی ہے ۔ جس میں جامع انوار مدینہ کے تعارف کے علاوہ ، اسلامی مضامین، انوار مدینہ میں ہونے والی سرگرمیاں اور دیگر اسلامی معلومات فراہم کی جاتی ہے۔

اس کے علاوہ ایک ملٹی مڈیا سائٹ

www.madina.tv

میں جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب کے بیانات اور انوار مدینہ میں ہونے والے اجتماعات کی ریکارڈنگ موجود ہوتی ہے۔

انوار مدینہ میڈیا ڈیپارٹمنٹ

انوار مدینہ میں میڈیا ڈپارٹمنٹ بھی قائم کیا ہے، جس کے زیر اہتمام سرپرست اعلٰی جامعہ انوار مدینہ صوفی محمد شوکت علی قادری کے اصلاحی اور علمی بیانات اور گزشتہ اجتماعات کی ریکارڈنگ بھی مرکز انوار مدینہ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

کمپیوٹرلیب کا قیام

نئی نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے انوار مدینہ آئی ٹی کونسل نے جدید کمپیوٹر لیب قائم کی ہے ۔ جس میں شعبہ حفظ و ناظرہ کے طلبا و طالبات کو کمپیوٹر کی تعلیم کے علاوہ تجوید و قرات کی تعلیم بذریعہ کمپیوٹر دی جاتی ہے۔

انوار مدینہ سکول سسٹم

انوار مدینہ سکول سسٹم کے تحت شعبہ حفظ و ناظرہ کے طلبا ءطالبات کو قرآن و حدیث کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم سے بھی آراستہ کرنے کے لیے گریجوویٹ اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ادارہ شعبہ حفظ و ناظرہ کے طلباءطالبات کو فی سبیل اللہ دنیاوی تعلیم مہیا کرنے کے علاوہ طلبا کی انگلش لینگویج پر بھی بھر پور توجہ دی جا رہی ہے۔ ادارہ طلبہ و طالبات کو کتابیں ، کاپیاں بھی فی سبیل اللہ فراہم کرتا ہے۔



انوار مدینہ نعت کونسل

انوار مدینہ نعت کونسل طلباءطالبات کو ثنا ءخوانی کے اسراروموز سکھانے کے علاوہ آقاﷺ کے میلاد کی محافل کے انعقاد کے ذریعے خواتین و حضرات میں ایمان کی تازگی اور دلوں میں عشق مصطفی ﷺ کی شمع روشن کر رہی ہے۔