السلام عَلَيْكُم ورحمة الله وبركاتة
بسم الله الرحمن الرحيم
حضور خاتم النبیین ﷺ نے ارشاد فرمایا:
پانچ چیزیں ایسی ہیں کہ جب تم ان میں مبتلا ہو گئے (تو ان کی سزا ضرور ملے گی )
1) جب بھی کسی قوم میں بے حیائی (بدکاری وغیرہ) علانیہ ہونے لگتی ہے تو ان میں طاعون اور ایسی بیماریاں پھیل جاتی ہیں جو ان کے گزرے ہوئے بزرگوں میں نہیں ہوتی تھیں۔
2) جب بھی وہ ناپ تول میں کمی کرتے ہیں ، ان کو قحط سالی ، روزگار کی تنگی اور بادشاہ کے ظلم کے ذریعے سے سزا دی جاتی ہے۔
3) جب وہ اپنے مالوں کی زکاۃ دینا بند کرتے ہیں تو ان سے آسمان کی بارش روک لی جاتی ہے۔ اگر جانور نہ ہوں تو انہیں کبھی بارش نہ ملے۔
4) جب وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کا عہد توڑتے ہیں تو ان پر دوسری قوموں میں سے دشمن مسلط کر دیے جاتے ہیں، وہ ان سے وہ کچھ چھین لیتے ہیں جو ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔
5) جب بھی ان کے امام (سردار اور لیڈر ) اللہ تعالیٰ کے قانون کے مطابق فیصلے نہیں کرتے اور جو اللہ تعالیٰ نے اتارا ہے اسے اختیار نہیں کرتے تو اللہ تعالیٰ ان میں آپس کی لڑائی ڈال دیتا ہے
سنن ابن ماجہ حدیث نمبر 4019
---------------------------
Huzoor Khatam-un-Nabiyyin ﷺ ne irshaad farmaya:
"Paanch cheezein aisi hain ke jab tum un mein mubtala ho jao, to unki saza zaroor milegi:"
Sunan Ibn Majah – Hadees No. 4019