السلام عَلَيْكُم ورحمة الله وبركاتة
حضور خاتم النبیین ﷺ نے ارشاد فرمایا:
تین شخص ایسے ہیں کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان کو (نظر رحمت و محبت سے ) نہیں دیکھے گا، اور نہ ان کو پاک کرے گا اور ان کے لیے تکلیف دہ عذاب ہوگا۔
وہ شخص جو اپنے جوعطیے ( تحفے) پر احسان جتلاتا ہے۔
جو شخص (تکبر کی وجہ سے ٹخنوں کے نیچے) اپنا تہبند (شلوار وغیره) لٹکاتا ہے۔
جو شخص جھوٹ بول کر اپنا سامان بیچتا ہے۔
سنن نسائی حدیث نمبر 4464
------------------------------
Huzoor Khatam-un-Nabiyyin ﷺ ne irshad farmaya:
Teen shakhs aise hain ke Allah Ta'ala qayamat ke din unhein (nazar-e-rahmat aur muhabbat se) nahi dekhega, na unhein paak karega, aur unke liye takleef-de azaab hoga:
(Sunan Nasa'i, Hadees No. 4464)