ماشاءاللہ جامع انوار مدینہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ثناء خوان، علماء اکرام، طلباء اور سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد میں محفل میں موجود ثناءخوان نے حمد و نعت کے نظرانے پیش کیے۔ اس کے بعد دینی علماء کرام نے اپنے خوبصورت بیانات سے حاضرین کے ایمان کو تروتازہ کیا۔ بعد میں جامع انوار مدینہ کے سرپرست اعلٰی جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے اپنی گفتگو سے لوگوں میں دین کی محبت کو پروان چڑھایا اور کامیاب ہونے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور دعا فرمائی۔ آخر میں کامیابی حاصل کرنے والے تمام طلباء میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ ان کامیاب ہونے والے طلباء ایک قابل ذکر طالب علم جناب زاوارالحسن ہیں جنہوں نے گیارہ ماہ کے قلیل عرصہ میں قرآن کریم مکمل حفظ کیا۔ اللہ ان کے مزید ترقی عطا فرمائیے۔ آمین
پھر محفل میں موجود علماء کرام اور مہمانوں کو تحائف پیش کیے گئے۔ محفل کے اختتام پر حاضرین کے لیے لنگر کا انتظام کیا گیا۔
اللہ تعالٰی جامع انوارمدینہ کے مزید ترقیاں عطا فرمائیے۔ اور ہمارے رہبر و رہنما کے درجات بلند فرمائے۔ آمین