8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری7 اگست

10 Aug, 2011
صوفی شوکت علی قادری
اتوارکا بیان

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری7 اگست

صبح جب سحری کے لیے اٹھیں تو تہجد کی نماز بھی ادا کر لیا کریں۔

رمضان المبارک میں کم از کم ایک دفعہ قرآن پاک ضرور ختم کریں۔

رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں اپنے ناراض رشتہ داروں سے صلح میں پہل کریں۔

رمضان المبارک میں زکوٰۃ ادا کر کے اپنے مالوں کو پاک کریں۔

جو اللہ کی راہ میں اپنا مال خرچ نہ کر سکے وہ اس کی راہ میں اپنی جان کیا قربان کرے گا۔

اپنی کمائی سے غریبوں کی مدد کریں آپ کی کمائی پر ان کا حق ہے۔

الحمد اللہ بروز اتوار 7 اگست کو 4 سے ساڑھے 4 ہزار مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کیاگیا۔

8 اکتوبر کو سالانہ اجتماع ہے، آپ سے گزارش ہے کا اجتماع کی تیاریاں شروع کر دیں۔

آنے والے اتوار کو سب لوگوں کے لیے افطاری کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ دعوت عام ہے۔

اگر کسی میاں بیوی میں جھگڑا ہے تو رمضان المبارک کا واسطہ صلح کرلیں۔

والدین کی لڑائی جھگڑا میں اولاد کی تربیت خراب ہو جاتی ہے۔

اپنی اولادوں کو مسجدوں میں بھیجیں۔


اسی بارے میں:


ہفتہ وار اجتماع 23نومبر

25 Nov, 2014

23نومبر  کے ہفتہ وار اجتماع کا موضوع"احساس گناہ اور  اُس پر ندامت" تھا جس پر جامع انوار مدینہ کے طالب علموں کے علاوہ صوفی محمد شوکت علی قادری نے اپنے خطاب میں ارشاد فرمایا

مزید پڑھیں۔۔۔

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری13 مئی

17 May, 2012

اگر بندہ اللہ کے احکامات کی پیروی کرنے والا نہ ہوا تو ٹھکانہ جہنم ہو گا۔
اپنی اولادوں کے من میں خوف خدا پیدا کریں۔

مزید پڑھیں۔۔۔

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری6 مئی

15 May, 2012

جب گناہ کرتے ہوئے یہ سوچو کہ کوئی نہیں دیکھ رہا تو اپنا ایمان بچاؤ کیونکہ خدا دیکھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔۔۔