اپنی زندگی کو تبدیل کرنے کے لیے دینی ماحول کو اپنائیں۔
اگر کوئی خلاف شرع کام کرے تو اس کی اصلاح کرنا آپ کا فرض ہے، چاہے وہ آپ سے بڑا ہو یا چھوٹا۔
ابھی زندگی کے کچھ پل باقی ہیں اپنے رب سے اپنے گناہوں کی بخشش مانگ لیں۔
کسی کو دیکھ کر حسد کرنا مسلمان کی شان نہیں بلکہ اپنے رب سے دعا کیا کریں کہ اللہ آپ کو بھی اس نعمت سے نوازے۔
اگر دنیا کے تمام اسباب میں ترقی چاہتے ہیں تو سوچیں کیا دین میں ترقی کی ٖضرورت نہیں۔
اپنے اندر دین کی راہ پر چلنے کی فکر پیدا کریں۔
اللہ کی بارگاہ سے ہمیشہ امید رکھیں اس سے کبھی مایوسی اختیار نہ کریں۔
اللہ کی شان قدرت دیکھیں بندہ چاہے جتنا مرضی گناہ گار ہو اپنی بارگاہ میں قبول فرما لیتا ہے۔
اللہ سے دعا کیا کریں کہ اللہ ہمیں نیک کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔