یہ اللہ کا ہی کرم ہے کہ مسلمانوں کے دلوں میں نبی کریم ﷺ کی محبت زندہ ہے۔
محفل میلاد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، یہ اللہ کی شان نہیں تو اور کیا ہے۔
اپنے اپنے گھروں میں محفل میلاد کا اہتمام کریں۔
اگر زیادہ نہیں کر سکتے تو سب گھر والے مل بیٹھ کر 11 ہزار مرتبہ درود پاک پڑھ لیں ۔ یہ بھی نبی پاک ﷺ کا میلاد ہی ہے۔
جس گھر میں میلاد ہوتا ہے وہاں اللہ کی برکت رہتی ہے۔
کافر صرف اسی کوشش میں ہیں کہ کسی طرح مسلمانوں کے دلوں سے نبی کریم ﷺ کی محبت ختم کر دیں۔
جب نبی پاک ﷺ کی پکی اور سچی محبت ہم سب کے دلوں میں آ جائے گی تو تمام مشکالات آسان ہو جائیں گیں۔
یہ موقع بڑا اچھا ہے ، لوگوں کو اکٹھا کریں اور دین کی باتیں سنائیں۔
محفل میلاد کا اہتمام اس غرض سے نہ کریں کہ لوگ نیک کہیں بلکہ خالص اللہ کی رضا کے لیے کریں۔
ایک بات یاد رکھیں، دین کی فتح ہے۔ دیں میں فتح نہیں ہے۔
جہاں بھی محفل میلاد کا اہتمام کریں، پردہ کا خاص خیال رکھیں۔
12 ربیع الاول کی صبح انشاء اللہ بعد نماز فجر جلوس روانہ ہو گا۔ اس دفعہ جلوس سواریوں پر روانہ ہوگا، لہذٰا سب کے گزارش ہے کہ سواری ساتھ لائیں۔