اگر ہم لوگ اپنی نیت ٹھیک کرلیں تو ہم اللہ کے قریب ہونا شروع ہو جائیں گے۔
اپنے آپ کو اور اپنی اولاد کو دین کی طرف لگائیں۔
اپنے گھر کی خواتین کو دینی محافل میں لایا کریں اگر وہ ٹھیک ہو گئیں تو پورا گھرانہ ٹھیک ہو جائے گا۔
اگر والدہ نیک ہو گی تو اولاد کی تربیت بھی اچھی ہو گی۔
اللہ سے دعا کیا کریں کہ وہ ہمیں اور ہماری اولادوں کو دین کے لیے چن لے۔
انوار مدینہ میں ہونے والے اتور کے اجتماع میں خود بھی آیا کریں اور اپنے گھر والوں کو بھی دعوت دیا کریں۔
اپنے گھریلو ماحول کو ٹھیک کرنے کے لیے گھر والوں کو دینی محافل میں لے جایا کریں۔
اگر اپنی اولادوں کو دینی ماحول سے وابستہ رکھیں گے تو ان کی تربیت کرنے میں آسانی ہو گی۔
جب تک ہم ذاتی طور پر تپدیل نہیں ہونگے ہماری اولاد کی تربیت اچھی نہیں ہو گی۔