جن لوگوں پر اللہ کا خاص کرم ہوتا ہے اللہ انہی سے دین کی خدمت کرواتا ہے۔
آپ بس اپنے دل میں دین اسلام کی خدمت کا پختہ ارادہ رکھیں اللہ خود ہی کام لے لے گا۔
رمضان کے بابرکت مہنے میں روزے باقاعدگی سے رکھیں۔ روزہ بندے کو مخالفت نفس سکھاتا ہے۔
اگرا پنے نفس پر سبقت حاصل کرنی ہے تو کھانا پینا کم کر دیں۔
رمضان کے مہینے میں تراویح باقاعدگی سے ادا کریں۔
سب پختہ ارادہ کریں کہ اگر کوئی بیہودہ میسج آئے تو اسے پڑھیں گے بھی نہیں اور آگے بھی نہیں بھیجیں گے۔
دعا کریں کہ رمضان میں اللہ کی خوب عبادت کر سکیں اور مکمل روزے رکھ سکیں۔