ہماری زندگی کا مقصد لوگوں کو نیکی کی دعوت دینا اور برائی سے روکنا ہے۔
دنیا میں جس مقصد کے لیے آئیں ہیں اس کو پورا کریں۔
آپ سب سے گزارش ہے کہ جس جگہ بھی بے حیائی اور بےغیرتی کی بات ہو اس سے پرہیز کریں۔
ہم یقین سے کہتے ہیں کہ ہم اللہ کے سوا کسی ذات کو سجدہ نہیں کرتے اور کبھی کر بھی نہیں سکتے۔
اپنے آپ کو اپنے دینی قائدین اور اساتذہ سے پوستہ رکھیں، کبھی ڈگمگائیں گے نہیں۔
اگر آپ کی اولاد کے سامنے کوئی غلط بات ہو تو فورا اس کی اصلاح کریں۔
یہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ وہ ہمیں اپنے گھر میں بلاتا ہے۔ اللہ کا شکر ادا کریں کہ اس نے ہمیں دین کی طرف لگایا۔
افسوس! دنیا کی برائیوں نے اس قدر ہمیں گھیر لیا ہے کہ آج دین اسلام کی خدمت کے لیے ہمارے پاس وقت ہیں نہیں۔
جس کے دل میں اللہ کا قرآن ہو وہ کبھی پریشان نہیں ہو سکتا۔
اللہ سے دعا کیا کریں کہ اللہ ہمیں دین کی محبت عطا فرمائے۔
اپنے ایمانون کی حفاظت کریں اور اس کو لٹیروں سے محفوظ رکھیں۔
اپنے گھروں میں دینی کتابیں اور علماء اکرام کے بیانات رکھیں اس سے آپ کے بچوں کی تربیت اچھی ہو گی۔