دعا کریں کہ اللہ تعالٰی ہمیں مسلمان رکھے اور ہمارے دلوں میں نبی کریم ﷺ کی محبت قائم رکھے۔
چاہے کوئی حاکم ہو یا چاہے کوئی غلام، سب پر لازم ہے کہ نبی کریم ﷺ کی عزت و احترام کرے۔
نبی پاکﷺ کی عظمت کے خلاف بات سننا بھی گناہ ہے، اس سے بچیں۔
دعا کیا کریں کہ ہماری نسلیں بھی نبی پاک ﷺ کی عاشق ہو۔
ایمان والوں کو دیکھنے سے بھی گناہوں میں کمی ہوتی ہے۔
عشق مصطفٰی ﷺ اللہ کے نور سے دلوں میں پیدا ہوتاہے لہذا اپنے دلوں میں عشق مصطفٰی ﷺ پیدا کریں۔
ہمارا حقیقی ایمان صرف یہی ہونا چاہیے کہ ہم نبی کریم ﷺ سے عشق کریں۔
جامع انوار مدینہ میں 12 ربیع الاول کی رات شب بیداری کا اہتمام ہو گا۔ اور فجر کی نماز کے بعد جلوس روانہ ہو گا۔ سب سے شرکت کی درخواست ہے۔
12 ربیع الاول کی دوپہر عورتوں کی باپردہ محفل کا اہتمام کیا جائے گا۔