کافر اور مسلمان میں صرف یہی فرق ہے کہ وہ کہتے ہیں مرنے کے بعد کچھ نہیں ہو گا جبکہ مسلمان کا ایمان ہے کہ مرنے کے بعد اعمال کا حساب ہو گا۔
افسوس! آج مسلمان دنیا کے محبت میں اس قدر غافل ہے کہ اسے دنیا میں آنے کا مقصد ہی بھول چکا ہے۔
یاد رکھیں رزق نیکی یا گناہ کرنے کی بنا پر نہیں ملتا یہ صرف اور صرف اللہ کے کرم سے ملتا ہے۔
ہمارا مذہب ہمیں انسانیت سکھاتا ہے اس لیے ہمارا فرض ہے کہ لوگوں کے ساتھ بھلا کریں۔
ہمیں اس بات کا احساس ہونا چاہیے کہ ہم کس مقصد کے لیے دنیا میں آئے ہیں اور کس راہ پر لگ گئے ہیں۔
رمضان آنے والا ہے، اس پر مصرت موقع پر غریبوں کا خاص خیال رکھیں۔
جو کسی غریب کا بھلا کرے گا اللہ اس کی اولاد کے ںصیب کو اچھا کرے گا۔