8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری27نومبر

30 Nov, 2011
صوفی شوکت علی قادری
اتوارکا بیان

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری27نومبر

افسوس آج دنیا کے ہر کام کی فکر ہے مگر نماز کی کوئی فکر نہیں۔

اپنے مالک کے حکم کا تو ہمیں بہت احساس ہوتا ہے مگر افسوس خدا کے حکم کا کوئی احساس نہیں۔

بعض تو بدنصیب ایسے بھی ہیں کہ مسجد میں موجود ہونے کے باوجود نماز ادا نہیں کرتے۔

ہر نمازی کو چاہیے کے اپنے ارد گرد موجود دوسرے لوگوں کو بھی نماز کی دعوت دیں۔

بے نمازیوں سے بد سلوکی نہ کریں بلکہ ان سے دوستی کریں اور ان کو نماز کی طرف راغب کریں۔

اگر موجودہ نسل کی ابھی سے دینی تربیت کریں گے تو انشاءاللہ آنے والا دور خودبخود بہتر ہو جائے گا۔

اگر ہمارے دل میں دین اسلام کا جذبہ ہے تو ہی ہم ترقی کر سکتے ہیں۔

ظلم کی حد دیکھیں، ایک تو ہم خود دین کا کام نہیں کرتے اور جو کرتے ہیں ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔

کوشش کیا کریں کہ دین اسلام کی خاطر کچھ نہ کچھ ضرور کرتے رہا کریں۔

اپنی اولادوں کےدلوں میں خوف خدا پیدا کریں۔

اگر نوجوانوں کے دلوں میں دین کا جذبہ پیدا ہو جائے تو نظام بہتر ہونا شروع ہو جائے گا۔

دعا کیا کریں کہ اللہ ہمیں اور ہماری آنے والی نسل کو دین کی خدمت کے لیے چن لے۔


اسی بارے میں:


ہفتہ وار اجتماع 23نومبر

25 Nov, 2014

23نومبر  کے ہفتہ وار اجتماع کا موضوع"احساس گناہ اور  اُس پر ندامت" تھا جس پر جامع انوار مدینہ کے طالب علموں کے علاوہ صوفی محمد شوکت علی قادری نے اپنے خطاب میں ارشاد فرمایا

مزید پڑھیں۔۔۔

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری13 مئی

17 May, 2012

اگر بندہ اللہ کے احکامات کی پیروی کرنے والا نہ ہوا تو ٹھکانہ جہنم ہو گا۔
اپنی اولادوں کے من میں خوف خدا پیدا کریں۔

مزید پڑھیں۔۔۔

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری6 مئی

15 May, 2012

جب گناہ کرتے ہوئے یہ سوچو کہ کوئی نہیں دیکھ رہا تو اپنا ایمان بچاؤ کیونکہ خدا دیکھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔۔۔