اللہ تعالٰی نے قرآن کی حفاظت اس طرح کی ہے کہ اس نے یہ قرآن چھوٹے چھوٹے بچوں کے دلوں میں محفوظ کر دیا ہے۔
اگرآپ چاہتے ہیں کہ آپ کی بخشش ہو جائے تو اپنے بچوں کو قرآن و حدیث کی تعلیم دیں۔
مسلمان کے پاس سب سے قیمتی چیز اس کا ایمان ہے۔ اس کی حفاظت کریں۔
ایمان کو بچانے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ مساجد سے رابطہ کریں اور علماء کی مجلس میں بیٹھیں۔
یہ اللہ کا ہی کرم ہے کہ ہمارے دلوں میں ایمان کا جذبہ موجود ہے۔
انشاءاللہ، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کو کچھ نہیں ہو گا۔ یہ ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔
اگر چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے تو نظام قرآن سے رشتہ جوڑ لیں۔
اللہ سے دعا کیا کریں کہ اللہ ہم سب کے دلوں میں قرآن و حدیث کی محبت قائم رکھے۔
آنے والے جمعہ کی نماز جو حضرات مرکز انوار مدینہ میں پڑھیں گے ان کے لیے آب زم زم کا اہتمام کیا جاے گا۔
آنے والے اتوار جو لوگ اجتماع میں شامل ہوں گے ان کے لیے خاص طور پر لایا گیا چشموں کا پانی ( حضرت موسیؑ کے دور میں بنی اسرائیل کے بارہ قبیلوں کے لیے پانی کے بارہ چشمے پھوٹے تھے) اور آب زم زم پلایا جائے گا۔ انشاءاللہ