ہمیں اچھے کام کرنے چاہیے، برے کام نہیں کرنے چاہیے۔
افسوس! اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے مال میں کمی ہوتی ہے اور فضول خرچ سے مال میں کمی نہیں ہوتی۔
اللہ فرماتا ہے اپنے مال میں سے تھوڑاسا مجھے دو میں اسے زیادہ واپس کروں گا۔
دولت بلا شک و شبہ محنت سے ملتی ہے مگر اللہ کے فضل کے بغیر ممکن نہیں۔
سمجھ دار اس کو کہتے ہیں جو قرآن و حدیث کی بات سمجھ کر اس پر عمل کرے۔
اللہ نے فرمایا کہ ہم نے قرآن کو کھول کھول کر بیان کیا سمجھ داروں کے لیے۔
قرآن و حدیث کی جتنی باتوں کا علم ہے اگر اس پر عمل نہ کیا جائے تو کون آپ کو سمجھ دار کہے گا۔
نبی کریم ﷺ کا بیان ہے کہ جس میں جتنا حیا ہو گا اتنا ایمان ہو گا، جتنا حیا کم ہو گا اتنی ایمان میں کمی ہو گی۔
جس کو اللہ نے دیا ہے اس کو چاہیے کہ اللہ کی راہ میں خرچ کرے۔
اگر ہم چاہتے ہیں کہ اللہ ہم سے راضی ہو جائے تو اللہ کی راہ میں خرچ کریں۔
یکم اکتوبر بروز جمعہ، جمعہ کی نماز کے بعد انوار مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کے اہتمام انوار مدینہ جنرل ہسپتال کا افتتاح کیا جارہا ہے، قافلہ بعد نماز جمعہ مرکز انوار مدینہ سے روانہ ہو گا، سب سے شرکت کی درخواست ہے۔
انوارمدینہ کے زیر اہتمام سالانہ اجتماع انشاءاللہ 16 اکتوبر کو ہو رہا ہے۔ جس میں
50 دینی بہنوں کی شادی کا اہتمام
100 طالبعلم کے بعد وظائف کا اہتمام
اور عمرہ کے ٹکٹ کا اہتمام ہو رہا ہے۔
انوار مدینہ کے سالانہ اجتماع میں ضرور شرکت کریں بلکہ انتظامیہ کا حصہ بنیں۔
اللہ انوار مدینہ کی خدمت کرنے والوں کو ترقی عطا فرمائے اور ان کے مال و دولت میں اضافہ فرمائے اور ان کے ایمان کو مضبوط فرمائے۔