جب تک کسی مومن کی رہنمائی میں رہیں گے ترقی ہوتی رہے گی۔
علماء کے قرب میں چلے جائیں بات بن جائے گی۔
اللہ کی عطا پر شک کرنے والا اپنے مومن ہونے پر شک کرتا ہے۔
مالک عطا کرنے والا ہے ، وہ جس کو چاہے جتنا مرضی عطا کرسکتا ہے۔
اللہ کی عطا پر منکر نہیں ہونا چاہئے۔
اپنے اپنے گھروں میں محفل میلاد کا انعقاد ضرور کریں۔
وہ جو نماز روزہ چھوڑدے وہ کبھی دین دار نہیں ہو سکتا۔
جہاں موقع ملے حق بات کو بیان کر دینا چاہیے۔
جب بھی اپنے گھروں میں محفل میلاد کریں تو کم از کم ایک عالم دین کو ضرور بلائیں۔
نعت سننے سے دل کی کھیتی نرم ہو جاتی ہے اور عالم دین کا بیان اس میں کھاد کا کام کرتا ہے۔
نعت ہمیشہ عاشق مصطفٰی ﷺ ے سنیں۔
اہل سنت کی خوراک نعت ہے، نعت سننے سے ان کا ایمان پروان چڑھتا ہے۔
جو دین کی خدمت کرنے والے لوگ ہیں ان کی خدمت ضرور کیا کریں۔