قرآن پاک مسلمانوں کے پاس اللہ تعالٰی کی امانت ہے، ہمارا فرض ہے کہ اسے پڑھیں اور اس کا پیغام آگے پھیلائیں۔
انسان کا اصل مقصد حیات صرف یہی ہے کہ صرف اللہ کی عبادت کرے۔
افسوس کہ آج لوگ اتنے مصروف ہو چکے ہیں کہ ان کے پاس قرآن پاک پڑھنے کا ٹائم ہی نہیں ہے۔
اپنا احتساب کریں اور سوچیں کہ ہم نے دین اسلام کے لیے کیا کوئی خدمات سر انجام دی ہیں۔
آج ضرورت اس بات کی ہے کہ قرآن کو پڑھا جائے اوراس کو سمجھا جائے۔
اس سے بڑی قرآن پاک کے بے ادبی کیا ہو گی آج گھر میں ہونے کے باوجود کوئی اس کو کھول کر نہیں دیکھتا۔
قرآن کی عظمت کے خلاف کوئی بات ہو اور تو خاموش رہے تو تیرا ایمان ضائع ہو جائے گا۔
آج تو لا پرواہی کا یہ عالم ہے کہ گناہ کر کر کے تھک چکے ہیں مگر کبھی توبہ کی ہی نہیں۔
چند روزہ زندگی ہے کوئی نیکی کا ایسا کام کر جائیں کہ آپ کی بخشش کا ذریعہ بن جائے۔
اپنے آپ کو دین کی طرف لگانے کے بہترین طریقہ ہے کہ اپنی اولاد کو دین کی طرف لگا دو۔