8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری19دسمبر

21 Dec, 2010
صوفی شوکت علی قادری
اتوارکا بیان

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری19دسمبر

مسلمان کی نسبت اتنی مضبوط ہے کہ جب بھی پریشانی آتی ہے وہ صرف اللہ تعالٰی سے رجوع کرتا ہے۔

مسلمان اگر برا کام کر بھی رہا ہو تو خدا کا خوف ہمیشہ اس کے دل میں رہتا ہے۔

انبیاء سے لے کر مومن تک سب اللہ کے محتاج ہیں۔ مگر یہ اللہ سے لیتے ہیں اور اسی کے بندوں میں تقسیم کرتے ہیں۔

اپنے بچوں میں دین کا جذبہ پیدا کریں۔

دین اسلام کی تبلیغ کی ابتداء اپنے گھروں سے شروع کریں۔

جس کی نیکی کا جذبہ جتنا خلوص والا ہو گا۔ اسکی نیکی اتنی دیر تک زیادہ چلے گی۔

نیک کام کرتے وقت اگر آپ کی نیت میں کسی قسم کا دکھاوا آگیا تو اس کا کوئی اجر نہیں ملے گا۔

اللہ کی رضاکی خاطر کسی کا دکھ سننا اللہ کا قرب حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔

اگر چاہتے ہیں کہ ساری مشکلیں، پریشانیاں دور ہو جائیں تو اللہ کا قرب حاصل کریں۔

دنیا دار سے اگر کام ہو تو اس کا تو بڑا ادب کیا جاتا ہے، سوچیں مرنے کے بعد جس سے کام ہے اس کےلیے کیا کر رہے ہیں۔

اگر کوئی گناہ کر رہا ہو اور دل سے اس کہ برا نہ جانے تو یہ ایمان ختم ہونے کی نشانی ہے۔


اسی بارے میں:


ہفتہ وار اجتماع 23نومبر

25 Nov, 2014

23نومبر  کے ہفتہ وار اجتماع کا موضوع"احساس گناہ اور  اُس پر ندامت" تھا جس پر جامع انوار مدینہ کے طالب علموں کے علاوہ صوفی محمد شوکت علی قادری نے اپنے خطاب میں ارشاد فرمایا

مزید پڑھیں۔۔۔

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری13 مئی

17 May, 2012

اگر بندہ اللہ کے احکامات کی پیروی کرنے والا نہ ہوا تو ٹھکانہ جہنم ہو گا۔
اپنی اولادوں کے من میں خوف خدا پیدا کریں۔

مزید پڑھیں۔۔۔

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری6 مئی

15 May, 2012

جب گناہ کرتے ہوئے یہ سوچو کہ کوئی نہیں دیکھ رہا تو اپنا ایمان بچاؤ کیونکہ خدا دیکھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔۔۔