اگر اللہ کی مخلوق کے ساتھ سختی کی جائے تو جب تک وہ بندہ معاف نہیں کرے گا اللہ معاف نہیں کرے گا۔
ہر فرد کو ہر حال میں حقوق العباد کا خیال رکھنا چاہیے۔
وہ قومیں کبھی مذہب پر قائم نہیں رہتیں جن کے لوگ مذہبی لبادہ پہن کر لوگوں سے زیادتی کریں۔
تمام لوگوں سے گزارش ہے کہ بد اخلاقی سے بچیں۔
روحانیت سیکھنے سے نہیں آتی، یہ تو اللہ کا قرب ہے جیسے مرضی چاہے عطا کردے۔
اگر کوئی پاکستان میں رہنے والا غلط ہے تو اسے غلط کہو، پاکستان کو کیوں برا کہتے ہو۔ پاکستان پر اپنی جان قربان کر دو۔
جو لوگ مخلص ہو کر لوگوں کی خدمت کرتے ہیں ، اللہ عزتیں بھی انہیں کو عطا کرتا ہے۔
اللہ کا ولی تو وہ ہے جو غریبوں کو دے نہ کہ ان سے مانگے۔
فقیر وہ ہے جس کے دل سے خیال گزرے تو رب تعالٰی اسے پورا فرما دیتا ہے۔
فقیر اللہ سے دنیا کے دولت نہیں بلکہ لوگوں کی بھلائی کی دعا کرتے ہیں۔
اپنے گھروں میں قرآن کی تلاوت عام کرو، تمھاری پریشانیاں کم ہونا شروع ہو جائیں گی۔
ہمیشہ سچی بات کہو اللہ اور اس کا رسول ﷺ سچی بات کو پسند فرماتے ہیں۔
جس کا ایمان سلامت ہے وہی کامیاب ہے۔ دعا کریں اللہ ہم سب کے ایمان کو سلامت رکھے۔ امین۔