جو لوگ رمضان المبارک میں بھی قرآن کریم کی تلاوت نہیں ان سے گزارش ہے کہ تلاوت کیا کریں۔
رمضان المبارک کو جو گھڑیاں بچیں ہیں ان میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمالیں۔
جو ںماز ادا نہیں کرتے ان سے گزارش ہے کہ نماز ادا کرنا شروع کر دیں۔
کچھ ایسے بد نصیب بھی ہیں جو رمضان المبارک کی با برکت گھڑیوں میں بھی گناہوں سے باز ہیں آتے۔
جو نفس کے بچاری ہیں وہ آج سے ہے نفس کی مخالفت شروع کر دیں۔
یہ خدا کی رحمت ہے کہ ہمیں رمضان کی گھڑیاں دیکھنے کو ملیں ہیں ۔ اس کا فائدہ اٹھائیں۔
اعتکاف قریب آ رہا ہے اللہ کے گھر کے مہمان بن جائیں، ایسا موقع قسمت والوں کو ملتا ہے۔
عید کے موقع پر غریبوں میں جوتیاں اور کپڑے تقسیم کریں۔
اجتماعی اعتکاف میں نوجوانوں کی تربیت کی جاتی ہے، نوجوان ضرور اعتکاف بیٹھیں۔
والدین سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کو ضرور اعتکاف بٹھائیں۔
بہن بیٹیوں سے گزارش ہے کہ اپنے اپنے گھروں میں اعتکاف کا اہتمام کریں اس سے گھروں میں برکت ہوتی ہے۔
جنہوں نے ابھی تک زکوٰۃ ادا نہیں کی وہ فورا ادا کریں۔
زکوٰۃ ادا کرنے سے مال کم نہں بلکہ اس میں اضافہ ہوتا ہے۔
اللہ کی راہ میں خرچ کرنے سے مال بڑھتا ہے کم نہیں ہوتا۔
آنے والے اتوار سب لوگوں کے لیے افطار کا اہتمام کیا جائے گا، دعوت عام ہے۔