جس جگہ اللہ کا قرآن پڑھا جائے وہ جگہ ہمیشہ آباد رہتی ہے۔ اور جس سینے میں اللہ کا قرآن ہو وہ لوگ ہمیشہ آباد رہتے ہیں۔
میزارات اولیاء میں ہر وقت اللہ کا قرآن پڑھا جاتا ہے اسی لیے تو وہ ہر وقت آباد رہتےہیں۔
اعلٰی صرف وہی ہوتا ہے جو تقوی میں اچھا ہو پھر چاہے وہ غلام ہو یا حاکم۔
جو جان بوجھ کر نماز پڑھنا چھوڑ رہا ہو تو سمجھ لو کہ رب اس سے ناراض ہے۔
وہ اولیاء اللہ جن کا منشور قرآن و سنت کی تعلیم ہے ان کا فیض قیامت والے دن بھی جاری رہے گا۔
ایسا شخص جو خلاف شرع کام کرے وہ کبھی ولی اللہ نہیں ہو سکتا۔
جو اللہ کے نیک بندے ہوتے ہیں ان کا مشور صرف یہی ہوتا ہے کہ اللہ اور اس کے رسول کا پیغام آگے پہنچائیں۔
ہر مسلمان کا فرض ہے کہ اپنی اولادوں کو دین کی راہ پر لگائیں۔
جب تک ہم دین کے راستے پر نہیں چلیں گے ہماری بخشش نہیں ہو گی۔
بلا شک و شبہ حلال روزی کمانا عبادت ہے مگر اسے حرام جگہ پر خرچ کرنے سے ساری عبادت ضائع ہو جاتی ہے۔
نماز پڑھنا شروع کر دیں اور جھوٹ بولنا چھوڑ دیں، تمام پریشانیاں خود ہی ختم ہو جائیں۔
اگر ہم اللہ اور اسکے رسولﷺ کے احکامات کا خیال نہیں رکھیں گے تو حشر میں انجام اچھا نہیں ہو گا۔