اللہ تعالٰی نے انسا ن کو تمام مخلوقات سے سب سے اعلٰی بنایا ہے۔ پھر بھی وہ گناہوں سے باز نہ آئے تو یہ شرم کی بات ہے۔
اپنے دلوں میں نیک کام کرنے کا جذبہ پیدا کریں۔
یہ دین سے دوری کا نتیجہ ہے کہ غیر مسلموں کو قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کا موقع مل رہا ہے۔
افسوس کہ آج ہمارے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی ہو رہی ہے اور ہمیں احساس ہی نہیں۔
اپنے اندر کے سوئے ہوئے مسلمان کو جگائیں تبھی دین اسلام کی خدمت کر سکیں گے۔
اللہ نے قرآن پاک ہم لوگوں کو امانت کے طور پر عطا کیا اگر ہم اس کی حفاظت نہیں کریں گے تو انجام پرا ہو گا۔
اگر اولاد کو زرا سی تکلیف ہو تو آپ کو نیند نہیں آتی اور قرآن پاک کی بے حرمتی ہو رہی ہے اور کوئی فکر ہی نہیں، افسوس کی بات ہے۔
رات کو سوتے وقت اپنے رب سے اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر سویا کریں۔
سالانہ اجتماع قریب ہے، اپنے عزیز و رشتہ داروں کی شرکت کی دعوت دیں۔