ہمارا ایمان ہے کہ نبوت کا دروازہ بند ہو چکا ہوا ہے، اب کوئی نبی نہیں آئے گا۔
یہ امید ہمشہ قائم رکھو کہ میں بھی نیک بندہ بن سکتا ہوں۔
جو لوگ نیکوں کی صحبت میں بیٹھتے ہیں اللہ ان کو بھی نیکوں میں شامل کر دیتا ہے۔
اللہ کے ولیوں کے پاس صرف اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے جائیں دنیا خود ہی مل جائیں۔
اللہ کی ذات کے بعد اگر کوئی ذات ہے تو وہ ہمارے نبی ﷺ کی ذات ہے۔
کوشش کریں کہ اللہ کے نیک بندے جہاں کہیں ملیں ان کی صحبت میں بیٹھا کریں۔
دین کی خدمت کی خاطر خرچ کیا کرو۔
جو لوگ اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں ان سے تعاون کیا کرو۔
اللہ کے نیک بندوں سے دوستی رکھا کرو۔
اللہ کے نیک بندوں کے نقش قدم پر چلو۔
اولیاء اللہ کا جتنا زیادہ ادب کریں گے اتنا ہی فیض ملے گا۔
برائیوں کو روکنا ہمارا دینی فریضہ ہے۔
جب اپنی کمائی سے اللہ کی راہ میں خرچ کریں گے تو آپ ک سوچ پاک ہو جائے گی۔
ہمارا دینی فریضہ ہے کہ ہم لوگوں کا خیال رکیں اس عمل سے دنیا و آخرت میں بہت فائدہ ہو گا۔
یہ مال و دولت اللہ تعالٰی نے عطا کی ہے تو ہمیں اس کی مخلوق کی خدمت کرنی چاہیے۔