الحمد اللہ اگر پوری دنیا کے اسلامی ممالک میں سے کسی نے دین اسلام کو تقویت دی ہے تو وہ صرف پاکستان ہے۔
انشاء اللہ پاکستان کو کچھ نہیں ہو گا اور اللہ نے چاہا تو یہ تا قیامت قائم و دائم رہے گا۔
پاکستان میں ابھی بھی وہ لوگ موجود ہیں جو اس کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
دین دوسروں کو کھلانے سے پھیلتا ہے اس لیے اللہ کی راہ میں خرچ کیا کریں۔
افسوس آج جگہ جگہ دین اسلام کے خلاف سازش ہو رہی ہے اور کسی کو کوئی فکر ہی نہیں۔
جو بندہ دین سے مخلص ہو اللہ اس کو بہت سی نعمتیں عطا فرماتا ہے۔
جب کوئی خدا کے دین سے مخلص ہو تو وہ کبھی پریشان نہیں ہو سکتا۔
اللہ نے چاہے تھوڑا رزق دیا ہو یا زیادہ ہمیشہ اس کا شکر ادا کیا کریں۔
اللہ سے ہمیشہ مانگتے رہا کریں کیونکہ اس کو اپنی بارگاہ سے مانگنے والے بہت پسند ہیں۔
دین اسلام سے مخلص ہو جائیں پھر دیکھیں اللہ آپ کو نوازتا ہے یا نہیں۔
سردیوں کا موسم ہے غریبوں کا خاص خیال رکھیں، ان کو گرم کپڑے خرید کر دیں۔
اگر آپ کسی کے بچے کو گرم کپڑے لے کر دیں گے تو اللہ آپ کے بچوں کے نصیب کو سنوار دے گا۔
نوجوان خاص طور پر اللہ کی راہ میں خرچ کیا کریں اگر ابھی سے عادت بنا لیں گے تو مرتے دم تک دیتے رہیں گے۔
جو چاہتا ہے کہ اس کی بیٹی کا نصیب اچھا ہو جائے تو وہ غریبوں کی بچیوں کا خاص خیال رکھا کریں۔