8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری5دسمبر

06 Dec, 2010
صوفی شوکت علی قادری
اتوارکا بیان

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری5دسمبر

اگر اللہ کا قرب حاصل کرنا چاہتے ہو تو غریبوں کی مدد کریں۔

جس کو اللہ نے وسیع رزق دیا ہے وہ غریبوں اور مسکینوں کے بچوں کو سویٹر یا گرم سوٹ لے کر دیں۔

اپنے اپنے خاندان کے لوگوں کی مدد کریں تو آہستہ آہستہ پورے ملک کے حالات بہتر ہو جائیں گے۔

اللہ کی رضا حاصل کرنی ہے تو اس کی مخلوق کی مدد کریں۔

کسی کی مدد کریں گے تو آپ اپنا بھی بھلا کریں گے اور اپنے آنے والی نسلوں کا بھلا بھی کریں گے۔

جیسی اپنے بچوں کے لیے چیز خریدیں ویسی ہی غریب کے بچوں کے لیے خریدیں ۔

اگرا ٓپ چاہتے ہیں کہ آپ کی پریشانیاں اور مصیبتں دور ہو جائیں تو اللہ کی راہ میں خرچ کریں۔

نیک اعمال کرنے سے دل نرم ہوتاہے اور پھر اللہ کا قرب جلد نصیب ہوتا ہے۔

جتنا آپ اللہ کی راہ میں خرچ کریں گے اللہ اتنا ہی رزق میں اضافہ فرمائے گا۔ یہ ایسا سودا ہے جس میں کوئی خسارہ نہیں۔

آنے والے اتوار کو تمام حاضرین کو آب زم زم پلایا جائے گا۔ انشاء اللہ

آج کی محفل میں موجود تمام حاضرین کو آب زم زم اور مدینہ پاک کی کھجوریں کھلائی جائیں گی۔


اسی بارے میں:


ہفتہ وار اجتماع 23نومبر

25 Nov, 2014

23نومبر  کے ہفتہ وار اجتماع کا موضوع"احساس گناہ اور  اُس پر ندامت" تھا جس پر جامع انوار مدینہ کے طالب علموں کے علاوہ صوفی محمد شوکت علی قادری نے اپنے خطاب میں ارشاد فرمایا

مزید پڑھیں۔۔۔

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری13 مئی

17 May, 2012

اگر بندہ اللہ کے احکامات کی پیروی کرنے والا نہ ہوا تو ٹھکانہ جہنم ہو گا۔
اپنی اولادوں کے من میں خوف خدا پیدا کریں۔

مزید پڑھیں۔۔۔

مختصربیان صوفی محمدشوکت علی قادری6 مئی

15 May, 2012

جب گناہ کرتے ہوئے یہ سوچو کہ کوئی نہیں دیکھ رہا تو اپنا ایمان بچاؤ کیونکہ خدا دیکھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں۔۔۔