مرکز انوار مدینہ میں 14 شعبان المعظم کی رات کوالحاج صوفی محمد شوکت علی قادری کی زیرسرپرستی اور انوار مدینہ نعت کونسل کے زیر اہتمام شب براءت کے سلسلہ میں ایک پر وقار محفل شب بیداری کا انعقاد کیا گیا- جس میں مدرسہ انوار مدینہ کے استاتذہ اور طلباء نے مختلف موضوعات پرخطابات کیے اور ثناخواں مصطفٰے نے آپﷺ کی ذات گرامی پر مختلف نعتیہ کلام بھی پڑھے- طبیت ناساز ہونے کی وجہ سے الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے مختصر مگر جامع خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا "بُرے اور گندے میسج اور ویڈیو وغیرہ اور بری بات نہ پھیلا نے کے طریقے پر عمل کر کے ہر فرد نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے والی جماعت میں شامل ہو سکتا ہے- "
بعدازں رقت آمیز ذکر و دعا ہوئی اور حاضرین کی کثیر تعداد میں سحری کا سامان تقسیم کیا گیا- اللہ تعالٰی تاقیامت جامع انوار مدینہ کو آباد رکھے (آمین)