8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

شب قدر کی روحانی رات 2011

28 Aug, 2011
امتیاز احمد قادری
دیگر محافل

شب قدر کی روحانی رات 2011

بروز ہفتہ 28 اگست 2011 کو مرکز انوار مدینہ میں شب قدد کے سلسلہ میں شب بیداری کا پروگرام منعقد ہوا جس میں تمام شب مقررین اور نعت خوان حضرات نے آقا دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کیے اور اس عظیم رات کے مقصد کو حاضرین تک پہنچایا۔ یہ سلسلہ تمام رات چلتا رہااور حاضرین کے ایمان کو تازہ کرتا رہا۔

اس رات کی خصوصی بات یہ تھی کہ اس میں ہمارے رہبر و رہنما جناب الحاج صوفی شوکت علی قادری نےمدینہ منورہ سے براہ راست انٹرنیٹ پر لوگوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکز انوار مدینہ سکرین کا اہتمام کیا گیا جس کے ذریعہ اجتماع میں موجود حاضرین نے رہبرو رہنما کی زیارت کی اور ان کے بیان سے مستفید ہوئے۔ آپ نے مرکز انوار مدینہ میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے لیے خصوصی دعا کی۔ آپ نے اپنے بیان میں نوجوانوں کی ذکر کرتے ہوئے ان کو دیں اسلام کی خدمت کے لیے آگے آنے کی دعوت دی۔ وہ نوجوان جنہوں نے کبھی اپنے والدین کی گستاخی کی ہو آپ نے ان سے خصوصی درخواست کی کے آج کی رات کے صدقے وہ فورا اپنے والدین سے معافی مانگیں۔ مزید آپ نے ان لوگوں کے لیے بھی دعا کروائی جو مالی اور جسمانی طریقے سے اعتکاف بیٹھنے والوں کے خدمت کر رہے ہیں اور دعا میں ان کے مالوں میں برکت اور صحت و تندرستی کے لیے رب تعالٰی سے التجا کی۔ اس شاندار پروگرام کا احتتام خصوصی ذکرودعا سے ہوا اورامتیاز احمد قادری صا حب نے اپنے مخصوص انداز میں دعا کروائی اور اشکبار آنکھوں سے لوگوں کو رخصت کیا۔

پروگرام کے اختتام پر درودسلام پیش کیا گیا اور حاضرین کے لیے سحری کا احتتمام کیا گیا۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالی ادارہ انوار مدینہ کا نام تاقیامت روشن رکھے۔

طالب دعا

امتیاز احمد قادری


اسی بارے میں:


عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں

19 Dec, 2013

مرکز انوار مدینہ میں عید میلاد  النبی ﷺ کے پروگراموں کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں۔۔۔

محفل بسلسلہ شان اہلبیت

03 Dec, 2013

بزم انوار مدینہ کے زیر انتظام بروز جمعۃ المبارک شان اہلبیت کے موضوع پر ایک محفل منعقد ہوئی۔ 

مزید پڑھیں۔۔۔

یوم عاشورہ جلسہ

18 Nov, 2013

10محرم الحرام کو یوم عاشورہ کی نسبت سے مرکز انوار مدینہ  میں بعد از نماز عشاء ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی.

مزید پڑھیں۔۔۔