سرپرست اعلٰی انوار مدینہ صوفی محمدشوکت علی قادری صاحب کے بقول اللہ کے قرب کا بہترین طریقہ مخلوق خدا کی خدمت ہے اسی مقصد کے تحت صوفی محمدشوکت علی قادری صاحب نے انوار مدینہ ویلفیئر سوسائٹی کی بنیاد رکھی جو عرصہ دراز سے انسانی فلاحی کاموں میں مصروف عمل ہے۔اسی سوسائٹی نے تحت صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب کی زیرنگرانی حالیہ سیلاب زدگان میں ضروریات زندگی کی اشیاء کی فراہمی کے علاوہ مستحق بیٹیوں کے سامان کے ساتھ اُن کی شادی کا بندوبست بھی کیا- اللہ تعالٰی تاقیامت اس سوسائٹی کو دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی توفیق دے (آمین)