الحمداللہ جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں بعد نماز فجر مرکزی جامع انوار مدینہ ریلوے پی این جی کالونی مغلپورہ سے ایک عظیم الشان جلوس روانہ ہوا جسکی کی قیادت الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب فرما رہے تھے اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے پیدل اور سواریوں پر شرکت کی اور تمام راستہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور درودسلام اور ثنا خوانی کرتے ہوئے حضرت داتا گنج بخش رحمتہ علیہ کے مزار مبارک پر حاضر ہوئے۔ راستے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے جس میں جامع انوار مدینہ کی انتظامیہ اور پنجاب پولیس کی سپاہی پیش پیش تھے اور جلوس کو منزل مقصود تک خیروآفیات سے پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے تھے۔ ساتھ ہی ساتھ ٹریفک پولیس کے ملازمین نے بھی اس پر نور موقع پر ہر ممکن مدد فراہم کی۔ جلوس کے تمام راستے مختلف مقامی اور انٹرنیشنل میڈیا والے کوریج کے لیے جلوس کے ساتھ رہے۔ انوار مدینہ کے کارکن جلوس میں موجود حاضرین کے لیے جوس اور پانی کی فراہمی کرتے رہے اور ہر قسم کی فراہمی کو یقینی بناتے گیے تا کہ لوگوں کو کسی قسم کی کوئی مشکل پیش نہ آ سکے۔ جلوس کے راستے میں کئی مقامات پر شدید بارش بھی ہوئی مگر جلوس میں موجود حاضرین نے اپنے سفر کو جاری رکھا جس سے ان کا جذبہ بلند سے بلند تر ہوتا گیا۔ حضرت داتا گنج بخش ؒ کے میزار پر پہنچ کر الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے اجتماعی دعا کروائی جس میں ملک و قوم کی حفاظت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی میں جامع مسجد انوار مدینہ کے باہر ویٹ مین روڈ پر سارا دن ہر خاص عام کے لیے لنگر جاری رہا۔