الحمداللہ جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں بعدنماز فجر مرکزی جامع انوار مدینہ ریلوے پی این جی کالونی مغلپورہ سے ایک عظیم الشان جلوس روانہ ہوا جسکی کی قیادت الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب فرما رہے تھے اس جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے پیدل اور سواریوں پر شرکت کی اور تمام راستہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حضور درودسلام اور ثنا خوانی کرتے ہوئے حضرت داتا گنج بخش رحمتہ علیہ کے مزار مبارک پر حاضر ہوئے اور الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے مزار مبارک پر پہنچ کر اجتماعی دعا کروائی۔
جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشی میں جامع مسجد انوار مدینہ کے باہر ویٹ مین روڈ پر سارا دن ہر خاص عام کے لیے لنگر جاری رہا۔