السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ! انوار مدینہ قاسمیہ ویلفئیر سوسائٹی کی جانب سے قائد محترم پیر طریقت رہبر شریعت، الحاج پیر صوفی محمد شوکت علی قادری دامت برکاتہم العالیہ کی سرپرستی میں، اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ کے طلبہ و طالبات، منتظمین، اور دیگر ضرورت مند خواتین و حضرات کے لیے راشن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ نیز، عید کے مقدس موقع پر خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے سلے اور ان سلے ہوئے کپڑے اور جوتے بھی فراہم کیے گئے ہیں، تاکہ یہ سب افراد عید کے با برکت موقع پر خوشی اور مسرت کے لمحات کو بھرپور طریقے سے منا سکیں۔
ہم سب کی یہ دلی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انوار مدینہ قاسمیہ ویلفئیر سوسائٹی کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطا فرمائے۔ اللہ تعالیٰ ہمارے قائد محترم پیر صوفی محمد شوکت علی قادری دامت برکاتہم العالیہ کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے اور ان کے تمام مشنز کو کامیاب بنائے۔ آمین!