الحمد اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی جامع انوار مدینہ میں رمضان المبارک مورخہ 7 اگست 2011 کو غریبوں میں فی سبیل اللہ راشن اور افطاری کا سامان تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر 4 سے ساڑھے 4 ہزار مستحق لوگوں میں راشن تقسیم کیا گیا تا کہ وہ اپنے گھروں میں سحری و افطاری کا اہتمام کرسکیں ۔ اس سلسلہ میں غریبوں کو گھی، دال، آٹا، چینی، پتی، اور دیگر روز مرہ کی اشیاء تقسیم گئیں۔
اللہ تعالی اس کار خیر میں مزید مدد فرمائے اور ہمیں بھی اس طرح کے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اے اللہ انوار مدینہ کو ترقیاں عطا فرما اور ہمارے رہبرو رہنما کے درجات کو بلند فرما ۔ آمین