8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

ربیع الاول امن سیمینار 2013

01 Feb, 2013
الحاج امتیاز احمد قادری
مرکز انوار مدینہ

ربیع الاول امن سیمینار 2013

جامعہ انوار مدینہ مرکز مغلپورہ میں ربیع الاول شریف کی آمد پر بارہ ربیع الاول سے پہلے ایک عظیم الشان ”ربیع الاول امن سیمینار“ کا انعقاد کیا گیا ۔ یہ سیمینار سرپرست اعلیٰ جامعہ انوار مدینہ الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب مدظلہ العالی سربراہی میں منعقد کیا گیا تھا ۔اس سیمینار میں ایک انفرادیت یہ تھی کہ اس میں ہر شعبہ سے متعلق لوگوں کو مدعو کیا گیا تھا ۔ بلکہ مختلف اداروں کے سربراہان جو ملک وقوم کی رہنمائی اور ملت کے پاسباں ہیں، ان کو مدعو کیا گیا ۔ ہم اختصار کے ساتھ چند اہم شخصیات کا تذکرہ کررہے ہیں ۔

 

اس سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن مجید کے ساتھ ہوا جس نے سامعین کے دلوں میں قرآن کی محبت کے سوزوگداز کا چراغ روشن کردیا ۔ اس کے بعد نبی کریم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کئے گئے ۔ جس سے نہ صرف اہل سنت وجماعت کے مسلک کی ترجمانی بلکہ دلوں میں محبت رسول کاجوش وجذبہ پیدا کیا گیا ۔

 

اس سمینار میں سابقہ چیف جسٹس آف ہائیکورٹ لاہور جو کہ اب موجودہ جسٹس سپریم کورٹ ہیں میری مراد جناب محترم جسٹس اعجاز احمد چوہدری ہیں، وہ تشریف لائے اورانہوں نے خطاب بھی کیا کہ انصاف سے پردہ پوشی کرنے والے خواہ عوام ہوں یا وکلاءیا جج صاحبان خدا کی بارگاہ میں سب جواب دہ ہوں گے ۔ اور اسی طرح جسٹس منیر اے شیخ (ریٹائر ڈ جسٹس ) بھی تشریف لائے ۔

 

پاکستان پولیس ڈیپاڑٹمنٹ سے سابق آئی جی پنجاب جناب محترم حاجی حبیب الرحمن صاحب بھی تشرف لائے اگرچہ انہیں پہنچنے میں کچھ تاخیر ہو ئی ۔

 

معروف سماجی شخصیات میں جناب محترم محمد طارق مغل صاحب (مغل سٹیل ) اور جناب محترم محمد جاوید مغل صاحب (مغل سٹیل ) بھی تشریف لائے۔ اور اسی طرح جی۔ ایم۔ کیبل والے جناب محترم محمد جمیل صاحب بھی اس سمینار میں شریک ہوئے۔ میاں اعجاز احمد (شالیمار سٹیل ) بھی تشریف لائے

 

اسی طرح جناب محترم بابر محمود صاحب ( صدر تاجران ہال روڈ ) معروف سماجی شخصیت ہیں آپ بھی اس سیمینار میں تشریف لائے ۔

 

لاہور کی معروف کلاتھ مارکیٹ یعنی اعظم مارکیٹ کے سربراہ جناب حافظ عابد علی صاحب بھی تشریف لائے ۔

 

اہل علاقہ سے علمائے کرام جناب ارشد گردیزی صاحب اور نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر جناب مفتی محمد حسیب قادری صاحب اور انوار مدینہ کے جملہ علمائے کرام نے بھی اس سمینار میں شرکت کی ۔

 

ڈی۔ایس۔ ریلوے ورکشاپس سے جناب محترم محمد لیاقت چغتائی صاحب بھی تشریف لائے ۔

 

گلاب ارشاد پنڈارا جو منیجر اوقاف داتا دربار لاہور ہیں وہ بھی تشریف لائے ۔ محمد وسیم قادری جو جنرل منیجر سوئی گیس ہیں ،حافظ عبد الوحید (زینت ٹیکسٹائل )سابق کپتان پاکستان کرکٹ جناب سلیم ملک نے بھی شرکت کی۔

 

 


اسی بارے میں:


قرعہ اندازی سالانہ اجتماع 2016

09 Oct, 2016

سالانہ اجتماع 2016 میں تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے طالبِ علم کی فہرست

مزید پڑھیں۔۔۔

مساجد کا ادب واحترام

26 Jul, 2016

     صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب کا مندرجہ بالا موضوع پر خطبہ جمعہ کا خلاصہ درج ذیل ہے-

مزید پڑھیں۔۔۔

زکوٰۃ وجہاد کی اہمیت

12 Jun, 2016

   امتیاز احمد قادری صاحب کی سربراہی میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع میں مذکورہ بالا موضوع پر خطابات کا خلاصہ درج ذیل ہے-

مزید پڑھیں۔۔۔