8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

مورخہ 5 ستمبر 2013 کی میٹنگ کے اہم نکات

05 Sep, 2013
انوارمدینہ
سالانہ اجتماع

مورخہ 5 ستمبر 2013 کی میٹنگ کے اہم نکات

سالانہ اجتماع کے سلسلہ میں ایک اہم میٹنگ مورخہ 5 ستمبر۲۰۱۳ کو ہوئی۔ میٹنگ کا آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت جناب حافظ محمد شاہد نے کی اس کے بعد نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس پر نعت پڑھنے کے لیے حسن امتیاز صاحب تشریف لائے جن کے بعد محمد عمر صاحب نے اعلٰی حضرت رحمتہ علیہ کا کلام (چمک تجھ سے پاتے ہیں سب پانے والے) پڑھ کر حاضرین کے دلوں کو عشق مصطفٰی ﷺ سے منور کر دیا۔ اس کے بعد انوار مدینہ کے سرپرست اعلٰی جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری دامت برکاتم العالیہ نے حاظرین سے خطاب فرمایا۔ آپ نے سب سے اپنے گھر والوں ، ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کو ساتھ اجتماع میں لانے کی تلقین کی اور ساتھ ساتھ یہ بھی کہا کہ نہ صرف ان سب کو ساتھ لائیں بلکہ ان کی اجتماع والے دن ڈیوٹیاں بھی لگوائیں۔ اجتماع والے دن لوگوں کی خدمت اصل میں دین کی خدمت ہے۔ اپنے گھر والوں کو دین اسلام کی خدمت کے لیے پیش کر دیں۔ مزید آپ نے حاضرین سے درخواست کی کہ سب لوگ اپنے اپنے علاقوں سے بسیں بھر کر لوگوں کو اجماع میں لائیں۔ دین اسلام کی خدمت کا یہ ایک بہترین موقع ہے اسے ہاتھ سے جانے نہ دیں۔ اللہ ہم سب کو اپنے دین کی خدمت کے لیے چن لے اور ہماری خدمت کو اپنی بلند و بالا بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے۔

آئندہ سے ہر جمعرات انتظامیہ کی میٹنگ ہو گی اور اس میں خود بھی شامل ہوں اور وہ لوگ جو آج نہیں آ سکے ان کو بھی دعوت دیں


اسی بارے میں:


انوار مدینہ سالانہ اجتماع ۲۰۲۲

23 Sep, 2022

انوار مدینہ نعت کونسل کے زیر اہتمام ۲۸واں سالانہ عظیم الشان اجتماع انشاء اللہ ۱۵ اکتوبر بروز ہفتہ بعد نماز ظہر تا فجر ریلوے گریفن گراوٴنڈ مغلپورہ لاہور۔

مزید پڑھیں۔۔۔

قرعہ اندازی سالانہ اجتماع 2017

18 Oct, 2017

سالانہ اجتماع 2017 میں تعلیمی وظائف حاصل کرنے والے طالبِ علم کی فہرست

مزید پڑھیں۔۔۔

سالانہ اجتماع ۴۰ ممالک میں دیکھا گیا

26 Oct, 2014

اجتماع پوری دنیا سے تقریباً ۲۰۰۰ لوگوں نے ۴۰ مختلف ممالک میں دیکھا

مزید پڑھیں۔۔۔