انشاء اللہ مورخہ 31 اکتوبر 2011 بروز پیر بعد نماز عشاء مرکز انوار مدینہ میں سالانہ اجتماع 2011 کی مردوں کی انتظامیہ میں شمولیت حاصل کرنے والے تمام حضرات کے لیے ہمارے رہبر و رہنما جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری کی جانب سے خصوصی دعوت کا انتظام جا رہا ہے۔ یہ اللہ تعالٰی کی مہربانی اور انہیں کار کنان کی خدمت کا نتیجہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے سالانہ اجتماع میں ہمیں کامیابی عطا فرمائی اور خیروعافیت سے تکمیل تک پہنچایا۔ اس دعوت کا مقصد ہمارے رہبر و رہنما کی جانب سے ان کارکنان کا شکریہ ادا کرنا اور ان کی خدمات کو سراہنا ہے۔
اس دعوت کے اختتام پر انتظامیہ میں شمولیت حاصل کرنے والے کارکنان کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے ایک عمرہ کی ٹکٹ کے انعام کا اہتمام کیا جائے گے۔ اے اللہ انوار مدینہ کو ترقیاں عطا فرما اور ہمارے رہبرو رہنما کے درجات کو بلند فرما ۔ آمین