الحمد لللہ جامعہ انوار مدینہ میں تیر ہویں تربیتی کلاس پیر کے روز مکمل ہوئی ۔ہر کلاس کی طرح اس کلاس میں بھی بچوں،نوجوانوں،بڑوں اور عورتوں نے بھرپور حصہ لیا۔
اس کلاس کے اندر داخلہ سے لے کر کورس تک انوارمدینہ والوں کی طرف سے بلکل فری دیا جاتا ہے۔
اس کلاس کو مجموعی طور پر تین پیریڈز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
1﴾ اعرابک سیکشن
2﴾ احادیث
3﴾ ترجمہ و تفسیر
اعرابک سیکشن˸
اس سیکشن میں حافظ محمد افضل صاحب قرآن مجید کو پڑھنے کے حوالے سے بنیادی قواعد و ضوابط، کلمے،ایمان کی صفتیں،مسنون دعائیں،نماز جنازہ کا طریقہ کار،نماز کی ادائیگی کے تمام مسائل،میت کو غسل اور کفن دینا کا طریقہ کاراور تمام بنیادی مسائل کے حوالے سے تفصیل کے ساتھ آگاہی دیتے ہیں اور یاد کرواتے ہیں۔
احادیث˸
اس پیریڈ کے اندرجناب محترم امتیاز قادری صاحب عقائد کے متعلق ادارہ کی 40 احادیثپر مشتمل کتاب خوشبوئے انوارمدینہ سےدرس دیتے ہیں۔اس کلاس کے اندر تمام طالب علموں کو احدیث یاد بھی کروائی جاتی ہیں۔
مزید براں جناب محترم امتیاز قادری صاحب طلباء کی تربیت کے حوالے سے اپنے مفروضات کے ذریعے طلباء کی اصلاح فرماتے ہیں۔
ترجمہ و تفسیر˸
اس پیریڈ میں ادارے کے علماء قرآن مجید کی منتخب سورتوں کا لفظی ترجمہ اور تفسیر پڑھاتے ہیں تاکہ وہ سورتیں جو ہم روزانہ نماز کے اندر تلاوت کرتے ہیں ان کی ہمیں سمجھ بھی ہو۔
فقہی مسائل و عقائد˸
اس کلاس میں فقہی مسائل اور اہلسنت کے بنیادی عقائد کے حوالے سے ہفتے میں دو دن مفتی حسیب قادری صاحب تشریف لا کر لیکچر دیتے ہیں جس سے نہ صرف دورے حاضر میں پائے جانے والے فرسودہ مسائل کے برے میں آگاہی ملتی ہے بلکہ مسائل کی اصل روح کو بھی سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔علاوہ ازیں اہلسنت و جماعت کے عقائد پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوتی ہے۔
دینی و روحانی تربیت˸
کلاس کو چار چاند لگانے کے لیے جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب بھی تشریف لاتے ہیں۔آپ طلباء کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ ان کی دینی و روحانی تربیت بھی فرماتے ہیں۔
کلاس کے دوران طلباء کی ادارے کے مہتمم اعلٰی جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب کھانے کی دعوتیں بھی فرماتے ہیں۔
خوشخبری˸
انوارمدینہ سے محبت کرنے والوں کےلیے خوشخبری ہے کہ اس دفعہ اس کلاس میں نہ صرف مرکز انوار مدینہ مغلپورہ میں سینکڑوںکی تعداد میں طلباء نے استفادہ حاصل کیا بلکہ انوارمدینہ کراچی مرکز اور مکتب میت الرفاہ شاہدرہ میں بھی سینکڑوں کی تعداد میں طلباء نے بذریعہ انٹرنیٹ فائدہ حاصل کیا اور کلاس کو باقاعدگی کے ساتھ ین جگہوں پر بھی پڑھایا گیا۔
اسناد˸
کلاس کے اختتام پرتمام طلباء کو اسناد بھی دی جاتی ہیں۔اس کلاس کی تقسیم اسناد کی تقریب بھی انشاءاللہ جلد منعقد کی جائے گی۔
اللہ رب العزت اسی طرح انوارمدینہکو لوگوں کی دینی و روحانی اصلاح کے لیے کوشاں رہنے کی توفیق عطاء فرمائے۔﴿آمین﴾
اللہ کرے ایسا کرم تجھ پہ جہاں میں
انوارمدینہ تیری دھوم مچی ہو