الحمد اللہ ہمارے رہبر و رہنما الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب عمرہ کی سعادت حاصل کرے تشریف لا چکے ہیں اور آپ نے 4 مئی بروز جمعۃ المبارک کو جمعہ کی نماز خود پڑھائی۔ جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے ہزاروں کی تعاد میں مرد حضرات دور دراز مقامات سے مرکز انوار مدینہ تشریف لائے۔ جمعہ کی نماز کے بعد ہمارے رہبرو رہنما نے نماز ادا کرنے والے تمام افراد سے باری باری ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد ان تمام نمازیوں کی تواضع آب زم زم اور مدینہ منورہ سے خصوصی طور پر لائی گئی کھجوروں سے کی گئی۔
ہماری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے رہبر ورہنما کے درجات کو ہمارا پروردگار بلند فرمائے جو ہمارے لیے ان تبرکات کا اہتمام کرتے ہیں اور ان کے فیض میں ڈھیروں برکتیں عطا فرمائے اور ان کے صدقے سے ہم سب کو بھی مدینہ طیبٰہ کے حاضری نصیب فرمائے۔