جامع انوار مدینہ لاہور میں انوار مدینہ نعت کونسل کے زیر اہتمام 27 رجب کو رات کو شب بیداری اور معراج النبی کی ایک پر وقار محفل میلاد منعقد کی گئی- جس میں نعت خواں حضرات نے نبی کریمﷺ کی بارگاہ اقدس میں نعتیہ کلام پڑھے اور علماء کرام نے معراج النبی کے مختلف پہلووں پر خطابات کیے بعدازاں ذکر واذکار اور دعا کے بعد حاضرین کی کثیر تعداد کو سحری بھی کروائی گئی-
اللہ تعالٰی تا قیامت انوارمدینہ کو ایسی محافل کروانے کی توفیق دے(آمین)-