8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

ماہ شعبان کی فضیلت واحکام

04 Jul, 2012
انوار مدینہ
دیگر بیانات

ماہ شعبان کی فضیلت واحکام

ماہ شعبان کی  فضیلت و احکام

ماہ شعبان کے حوالے سے ایک قول یہ بھی ہے کہ عرب کے لوگ جنگوں میں نکلتے تھے اور ایک قول یہ بھی ہے کہ اس مہینے کو رجب اور رمضان کے مابین ہونے کی وجہ سے شعبان کہا جاتا ہے۔

ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دستور یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی کبھی مسلسل بلا ناغہ روزے رکھنے شروع کرتے یہاں تک کہ ہمیں خیال ہوتا کہ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے رکھنا ختم نہیں کریں گے اور کبھی کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزے نہ رکھتے اور مسلسل بغیر روزے کے دن گزارتے یہاں تک کہ ہمیں خیال ہوتا کہ اب آپ ﷺصلی اللہ علیہ وسلم کبھی روزہ نہیں رکھیں گے۔ پھر عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کو رمضان کے علاوہ اور کسی بھی مہینے میں پورے روزے رکھتے  ہوئے  نہیں دیکھا اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو شعبان کے علاوہ اور کسی مہینے میں زیادہ روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا۔

(بخاری و مسلم)

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : رجب اللہ کا رمضان میری امت کا اور شعبان میرا مہینہ ہے۔ (الحدیث)

اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں دیکھتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم باقی مہنیوں میں اتنے روزے نہیں رکھتے جتےنے شعبان میں رکھتے ہیں؟تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا: یہ ایسا مہینہ ہے جس میں لوگ غفلت کا شکار رہتے ہیں یہ مہینہ رجب اور رمضان کے مابین ہےاور یہ ایسا مہینہ ہے جس میں اعمال رب العالمین کے ہاں اٹھائے جاتے ہیں اور میں یہ پسند کرتا ہوں کہ میرے اعما ل روزے کی حالت میں اٹھائے جائیں۔ اسے نسائی نے روایت کیا ( صحیح الترغیب و التر ہیب صفحہ ۴۲۵)

اللہ رب العزت سے دعا ہے اللہ ہمیں اس ماہ میں زیادہ سے زیادہ روزے رکھ کر اللہ کا قرب حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 


اسی بارے میں:


تعارف حضرت علی ھجویری معروف داتا گنج بخش لاھوریؒ

15 Sep, 2022

امام الاولیا سلطان الاصفیا شیخ علی ھجویری معروف داتا گنج بخش لاھوریؒ اس قدسی گروہ کے سرخیل ہیں۔

مزید پڑھیں۔۔۔

رمضان کی عبادات کا تسلسل جاری رکھیں، الحاج صوفی شوکت علی قادری

10 May, 2022

اپنی عبادات کو صرف رمضان کے مہینہ تک محدود نہیں کرنا چاہیے۔ اس کے گزرنے کے بعد اس کے تسلسل کو جاری رکھنا ہے۔ مزہ توتب ہے کہ بندہ رمضان کے بعد بھی ان عبادات کو قائم رکھے اور استقامت اختیار کرے۔

مزید پڑھیں۔۔۔

ماہ شعبان میں روزے کی فضیلت

14 Mar, 2022

حضور خاتم النبین ﷺ ماہ شعبان میں کثرت سے روزے رکھتے

مزید پڑھیں۔۔۔