8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

ختم نبوت کورس 27 جون 2011

25 Jun, 2011
انوار مدینہ
دیگر تعلیمات

ختم نبوت کورس 27 جون 2011

بلا معاوضہ عقیدہ ختم نبوتﷺ کورس کا آغاز 27 جون بروز پیر سے بعد نماز مغرب تا عشاء، مرکز جامعہ انوار مدینہ میں ہو رہا ہے۔ جس میں جید علماء اکرام قرآن و حدیث کی روشنی میں اس بات کی وضاحت کریں گے کہ آخری نبی صرف اور صرف حضرت محمد ﷺ ہی ہیں، ان کے بعد نہ کوئی نبی آیا ہے اور نہ ہی کبھی آئے گا۔ اس کورس کی تربیت جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری کی نگرانی میں فرمائی جائے گی اور آنے والے حاضرین کے ختم نبوت سے متعلق عقائید کو پختہ کیا جائے گا۔

اس کورس میں ہر عمر کے بچے ، جوان اور بوڑھے داخلہ حآصل کر سکتے ہیں۔ عمر کی کوئی قید نہیں۔ کورس سے متعلق تمام مواد ادارہ کی طرف سے فراہم کیا جائے گا۔ آپ کہ کسی قسم کی رقم خرچ نہیں کرنا پڑے گی۔ اس کورس کا مقصد صرف اور صرف عقیدہ ختم نبوت کی پختگی ہے۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ہمارے رہبر و رہنما کے درجات بلند فرمائے اور ان کو صحت و تندرستی عطا فرمائے جو ہم سب کے لیے اس طرح کی سہولیات کا اہتمام کرتے ہیں اور دن رات خدمت خلق میں مصروف رہتے ہیں۔


اسی بارے میں:


حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

03 Mar, 2019

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ

جلیل القدر صحابی، خلیفہ اول، یار غار۔ آپ کا نام عبداللہ کنیت ابو بکر اور لقب صدیق تھا۔ آپ کے والد کا نام عثمان اور کنیت ابو قحافہ تھی۔ والدہ کا نام سلمیٰ اور کنیت ام الخیر تھی۔ آپ قریش قبیلہ کی ایک شاخ تمیم سے تعلق رکھتے تھے۔ عہد جہالت میں حضرت ابو بکر صدیق کا نام عبدالکعبہ تھا جسے آنحضور ﷺ نے تبدیل کر کے عبداللہ رکھ دیا تھا۔

مزید پڑھیں۔۔۔

انوار مدینہ کاایک اور اعزاز

19 Dec, 2013

یہ امر خوشی کا باعث ہے کہ جامعہ انوار مدینہ شعبہ خواتین میں درجہ عالیہ کی تین طالبات کو ان کی اچھی تعلیمی کارکردگی پرحکومت پنجاب کی طرف سے لیپ ٹاپ دئیے گئے۔

مزید پڑھیں۔۔۔

بزم انوار مدینہ

29 Nov, 2013

مہتمم اعلٰی جامعہ انوار مدینہ جناب صوفی محمد شوکت علی قادری دامت برکاتہم العالیہ کی سرپرستی میں طلباء کیلئے بزم انوار مدینہ کا قیام عمل میں لایا گیا۔

مزید پڑھیں۔۔۔