مرکز انوار مدینہ لاہور میں ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری مدظلہ العالیہ نے فرمایا:-
(1 ) چاند رات اصل معنوں میں عبادت کی رات ہے کیونکہ اس رات اللہ تعالٰی کروڑوں گناہ گاروں کی مغفرت کرتاہے-
(2 ) دور فرعون کے جادوگروں کی مغفرت بھی چاند رات کو ہوئی-
(3 ) چاند رات کو ہی جنت کو بنایا گیا-
(4 ) حضرت جبرائیلؑ کو چاند رات کو ہی وحی لانے کیلئے چُنا گیا
(5 ) اللہ تعالٰی جس کو سزا دیتا ہے اُس کی آنکھوں سے گناہوں کی کثرت کی وجہ سے آنسوؤں کو روک دیتا ہے-
بعداز الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری مدظلہ العالیہ صاحب نے رقت آمیز دعا بھی کروائی جس سے حاضرین کی کثیر تعداد احساس گناہ سے اشک بار ہوگئی-
اللہ تعالٰی ہم سب کو عمل کی توفیق دے (آمین)