8.00 - 18.00 ادارہ کے اوقات کار: پیر سے ہفتہ

صوفی محمد شوکت علی قادری کے زیر سرپرستی جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ میں جمعة الوداع کا اہتمام

02 May, 2022
انوار مدینہ
جمعہ کا بیان

صوفی محمد شوکت علی قادری کے زیر سرپرستی جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ میں جمعة الوداع کا اہتمام

لاہور کی جامعہ مسجد انوار مدینہ قاسمیہ میں صوفی شوکت علی قادری کے زیر سرپرستی جمعة الوداع  مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر شہر بھر سے ہزاروں کی تعداد میں مسلمان نماز جمعہ ادا کرنے کے لیے جامعہ مسجد انوار مدینہ تشریف لائے۔ شرکا کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے جس میں پنجاب پولیس کے ساتھ ساتھ انوارمدینہ قاسیمہ کے کارکنان نے بھی بھرپور انداز میں شرکت فرمائی۔ نماز کے اختتام پر جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ کے سرپرست اعلٰی الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے اپنے رقت انگیز انداز میں دعا فرمائی جس میں  پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا فرمائی  جبکہ دعاکے دوران روزہ دار اور متعکفین رمضان المبارک کی پرکیف ساعتوں کی رخصتی کے خیال سے آبدیدہ ہوگئے۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صوفی شوکت علی قادری صاحب نے فرمایا کہ روزہ روح کو سیراب اور تقویت بخشتا ہے، روزہ دار کو روحانی سکون میسر آتا ہے اور روح پاکیزہ ہو جاتی ہے۔ رمضان کے پر نور مہینہ میں اللہ رب العزت لاتعداد لوگوں کی بخشش فرماتا ہے، ہر نیکی کا  ثواب کئی درجے زیادہ فرما دیتا ہے۔ مزید یہ کہ جب مسلمان پورہ مہینہ اپنے کیے گیے کبیرہ و صغیرہ گناہوں کی اللہ رب العزت سے مغفرت طلب فرماتا ہے تو وہ اللہ کے مزید قریب ہو جاتا ہے اور اللہ کا قرب حاصل کر لیتا ہے۔ خصوصی طور پر نوجوان سے مخاطب ہوتے ہوئے صوفی شوکت علی قادری صاحب نے فرمایا کہ روزہ تقوی اور پرہیزگاری کا درس دیتا ہے اور جو اس کی پیروی کرتے ہوئے اپنے نفس پر قابو پالیتا ہے تو وہ تقوی و پرہیزگاری کی بلندیوں پر پہنچ جاتا ہے ۔ صوفی شوکت علی قادری سے گفتگو میں مزید انہوں نے بتایا کہ اس سال جامعہ انوار مدینہ قاسمیہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے اعتکاف کیا جس میں ان کے لیے فی سبیل اللہ سحرو افطار کا بہترین اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ماہِ رمضان کے تیسوں دن ہر خاص و عام کے لیے صبح و شام سحر و افطار کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 


اسی بارے میں:


شپید زندہ ہیں

28 Nov, 2013

بانی و سرپرست اعلٰی انوار مدینہ جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری کا بیان ’’شپید زندہ ہیں’’ مدینہ ٹی وی پر اَپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

 

مزید پڑھیں۔۔۔

حضورﷺ کی حیات طیبہ مکمل ضابطہ حیات

16 Nov, 2013

بانی و سرپرست اعلٰی انوار مدینہ جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری کا بیان ’’حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ مکمل ضابطہ حیات’’ مدینہ ٹی وی پر اَپ لوڈ کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں۔۔۔

مسلمانوں کی تباہی کا سبب

13 Nov, 2013

بانی و سرپرست اعلٰی انوار مدینہ جناب الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری کا بیان ’’مسلمانوں کی تباہی کا سبب’’ مدینہ ٹی وی پر اَپ لوڈ کر دیا گیا ہے.

مزید پڑھیں۔۔۔