گذشتہ جمعرات تاریخ 22 دسمبر 2011 کو انوار مدینہ کے بہت اہم کارکن جناب خلیل بھائی قضائے الٰہی سے انتقال فرم گئے تھے۔ ( انا للہ و انا الیہ راجعون) ان کی ڈیوٹی اکثر ملاقات کے وقت ٹوکن نمبر بولنے پر یا مرکز انوار مدینہ میں سکیورٹی انتظامیہ میں ہوتی تھی۔ الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری، امیتاز احمد قادری، انتظامیہ انوار مدینہ اور تمام معتقدین و مریدین ان کے گھر والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ ان کے درجات کو بلندی عطا فرمائے۔ آپ لوگوں سے بھی درخواست ہے کہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کریں ۔
ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مرکز انوار مدینہ میں ادا کی گئی اور نماز جنازہ ہمارے رہبرو رہنما نے پڑھائی۔ ان کے قل شریف کا ختم بروز ہفتہ 24 دسمبر 2011 کو بعد نماز عصر ادا کیا جائے گا۔
دعا گو۔
امتیاز احمد قادری۔