حج ٹریننگ کلاس کا پہلا سیشن
27 Aug, 2014
انوارمدینہ
حج و عمرہ ٹریننگ
آج 25 اگست بروز پیر مرکز جامعہ انوارِ مدینہ میں حج ٹریننگ کلاس کا پہلا سیشن تھا جو کہ الحاج صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب بانی جامعہ انوارِ مدینہ کی زیر سرپرستی انعقاد پذیر ہوا جس میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی اور خواتین کے لئے پردہ کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ جس میں امتیاز احمد قادری صاحب جو تقریباً گذشتہ دس سالوں سے مرکز انوارِ مدینہ میں حج ٹریننگ دے رہے ہیں اس مرتبہ بھی انہوں نے ٹریننگ میں شرکاء کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے حج و عمرہ کی ادائیگی سے پہلے کے تمام امور سے آگاہ کیا۔حج پر روانہ ہونے سے پہلے کے تمام امور کے مناسق تفصیلاً پیکج دیا گیا جس میں سفر کی روانگی ائیر پورٹ پر احرام باندھنا اور ائیر پورٹ پر سامان کے حصول وغیرہ کا طریقہ بتایا گیا۔