امتیاز احمد قادری صاحب کی سر براہی میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع میں مندرجہ بالا موضوع پر خطابات کا خلاصہ درج ذیل ہے-
(1) نکیوں میں سبقت لے جانے والے کو عرش الہی کا سایہ ملے گا-
(2) کسی سائل کی حاجت پوری کرنے والے کو عرش الہی کا سایہ بروز قیامت ملے گا-
(3) جو مسلمان اپنے بھائی کیلئے وہی پسند کرے جو وہ خود پسند کرتاہے- ایسا مسلمان بھی بروز عرش الہی کے سایہ میں ہوگا-
(4) کسی بے نمازی کو مسلمانوں کے قبرستان میں ہرگز دفن نہ کرو(حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی)-
(5) بے نمازی کو ہر گز قرض نہ دو کیونکہ جو فرض ادا نہیں کرتا وہ قرض کیسے ادا کرے گا(حضرت شیخ سعدیؒ)-
اللہ تعالی ہم سب کو عمل کی توفیق دے (آمین)-