چونکہ صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب عمرہ کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس گئے ہیں لہزا اس دفعہ عالم طلباء کے بعد اختتامی خطاب امتیاز احمد قادری صاحب نے کیا- اس اجتماع کی اخذ کردہ چند باتئں درج ذیل ہیں:-
(1) کلمہ طیبہ کو لکھنے میں کم و پیش 140،000 سال لگے تھے-
(2) جس کو اللہ تعالی پسند کرتا ہے اُس کی زبان سے اپنا ذکر جاری کردیتا ہے-
(3) نیکی کا ارادہ کرنے سے نامہ اعمال میں نیکی لکھ دی جاتی ہے جبکہ برائی تب تک نہں لکھی جاتی جب تک سرزد نہ ہو جائے -
(4 ) اولاد کی بہترین تربیت کے لیے ضروری ہے کہ والدین اپنی اولاد کو دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی ماحول سے ضرور وابستہ کریں کیونکہ یہ طریقہ ہی دنیا وآخرت میں کامیابی کا ضامن ہے-
اللہ تعالٰی ہم سب کو عمل کر نے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)-