مر کز انوار مدینہ لاہور میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امتیاز احمد قادری نے ارشاد فرمایا:-
(1 ) جو انسان خوشی میں اللہ تعالٰی کو نہیں بھولتا پھر اللہ تعالٰی اُسے دکھ میں نہیں بھولتا-
(2 ) نبی کریم ﷺ ظاہری حیات میں 100 مرتبہ اِستغفار کرتے تھے-
(3 ) صرف ارکان اِسلام کی پابندی عبادت نہیں بلکہ اللہ تعالٰی کے احکامات پر عمل کرنا اور سنت نبوی ﷺ کو اپنانا بھی عبادت ہے-
(4 ) اللہ تعالٰی اُس فرد سے بہت جلد راضی ہوتاہے جو کسی نہایت غریب بھوکے کو بہترین کھانا کھلاتا ہے-
(5) عید کے لغوی معنی خوشی کے ہیں اور عید کے 3 ایام میں اللہ تعالی سے نیک اور جائز حاجات ضرور مانگنی چاہیے-
اللہ تعالٰی ہم سب کو عمل کی توفیق دے (آمین)-