جامع انوار مدینہ میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع میں حسب معمول مدرسے کے طلباء کے بعد صوفی محمد شوکت علی قادری صاحب نے "انسانیت کی قدر" کے موضوع پر خطاب کیا جس کا خلاصہ درج ذیل ہے-
(1) جوانسان کی قدر بلاامتیاز کرتا یے اللہ تعالی اُسے دنیا و آخرت میں کبھی ذلیل و خوار نہیں ہونے دیتا-
(2) دین ااسلام ہمیں نہ صرف انسان بلکہ اللہ تعالی کی پیدا کردہ تمام مخلوقات سے اچھاسلوکک کرنے کا درس دیتا-
(3)جب کسی کا جنازہ جارہا ہو تو احترام کیلیے کھڑے ہو جانا چاہیے-
(4)مومن کے جھوٹے کھانے میں اللہ تعالی نے شفاء رکھی ہے-
(5)بحثیت مسلمان ہمیں دوسروں کی عزت و آبرو کا خاص خیال رکھنا چاہیے-
اللہ تعالٰی ہم سب کو اپنی اصلاح کرنے اور انسانیت کا احترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے(آمین)-