مرکز انوار مدینہ میں منعقدہ ہفتہ وار اجتماع میں مدرسہ کے عالم طلباء کے بعد احتتامی خطاب امتیاز احمد قادری صاحب نے کیا جس کا خلاصہ درج ذیل ہے-
(1 ) حضرت ادریس ابراھیم ، حضرت موسٰی اور چند دیگر انبیاء کرام کو بھی ایک حد تک اللٰہ تعالٰی نے معراج کروائی لیکن نبی کریم ﷺ کو اللٰہ تعالی نے لامکان تک معراج کروائی-
(2 ) معراج النبی کا انکار کرنے والا حقیقتاُ کافر ہے-
(3 ) عام الخزن (غم کا سال ) کے بعد اللہ تعالی آپ ﷺ کو معراج کروا کر خوشی عطا کی-
(4 ) آپ ﷺ کی معراج کی تصدیق اُس دور کے یہودی و عسائی راہبوں نے بھی کی-
(5 ) اللہ تعالی اور نبی کریمﷺ کے درمیان معراج کے موقع پر ہونے والی راز کی ایک بات یہ ہے کہ "اللہ تعالی اُس فرد سے بہت جلد راضی ہوتاہے جو کسی کا ٹوٹا ہوا دل جوڑتا ہے"
اللہ تعالی ہم سب کو دین اسلام کا کام کرنے کی توفیق دے( آمین)